فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد حجاج کرام کی وطن واپسی کا آغاز کل سے ہوگا۔
حجاج کرام کی سعودی عرب سے وطن واپسی کے لیے پی آئی اے سمیت 3 نجی ائیرلائنز حج پروازیں آپریٹ کریں گی۔
پی آئی اے، سیرین، ائیربلیو اور سیال کی حج پروازیں کراچی،لاہور،اسلام آباد اور ملتان پہنچیں گی۔
پہلے روز مختلف شہروں کو 2 ہزارسے زائد حجاج کرام پہنچیں گے، پی آئی اے کی کراچی آنے والی پرواز کے ذریعے 850 حجاج کرام پہنچیں گے۔
کراچی کے قومی ائیرلائن کی پہلی پروازکل دوپہر 1:40 پر کراچی پہنچے گی



















