وفاقی بجٹ 2024 پر پیپلز پارٹی کے تحفظات دور کرنے کے لیے وزیر اعظم نے بلاول بھٹو کو ملاقات کی دعوت دے دی۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف اور بلاول بھٹو کے درمیان ملاقات کل اسلام آباد میں ہو گی۔
ملاقات میں بلاول بھٹو پیپلز پارٹی کے تحفظات سے وزیر اعظم کو آگاہ کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری مریم نواز کے خلاف پارٹی کی پنجاب قیادت اور ارکان کی شکایات پر بھی بات کریں گے۔
ملاقات میں ن لیگ کے بعض رہنماوں کے بیانات بھی زیر غور آئیں گے۔
پیپلز پارٹی کے ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کے ساتھ بلاول بھٹو کی ملاقات میک اور بریک والی ہوگی۔
پیپلز پارٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر وزیر اعظم نے شکایات دور نہیں کیں تو پیپلز پارٹی بجٹ پر ووٹ کے حوالے سے اپنا فیصلہ کرے گی۔
پارٹی کے سینیئر رہنماؤں کا ایک وفد بھی بلاول بھٹو کے ساتھ ملاقات میں موجود ہوگا، بلاول بھٹو وزیراعظم کو پنجاب حکومت بارے تحفظات سے آگاہ کریں گے۔
ذرائع نے کہا کہ بلاول بھٹو وزیراعظم کو پنجاب حکومت بارے تحفظات سے آگاہ کریں گے لیکن وزیراعظم سے بلاول بھٹو کی ملاقات فیصلہ کن ہونے کا امکان نہیں ہے۔
ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم، بلاول بھٹو کی ملاقات مذاکرات کے فروغ کی جانب اہم قدم ہو گی، حکومت کے ساتھ وفود کی سطح پر مزید ملاقاتوں کا امکان ہے۔



















