Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بھارت کو پاک چین اعلامیہ میں مقبوضہ کشمیر کے تذکرے پر اعتراض کا حق نہیں، ترجمان دفتر حارجہ

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کا کہنا ہے کہ  بھارت کو 8 جون 2024 کو پاک چین مشترکہ اعلامیہ میں مقبوضہ جموں کشمیر کے تذکرے پر اعتراض کا کوئی حق نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق   بھارتی وزارت خارجہ کے بیان پر ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ  نے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ  یہ ثابت شدہ حقیقت ہے کہ مقبوضہ جموں کشمیر بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ متنازعہ خطہ ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ  تنازعہ کشمیر سات دہائیوں سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر موجود ہے۔سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادیں واضح کرتی ہیں کہ کشمیر کا حتمی تصفیہ اقوام متحدہ کی نگرانی میں غیر جانبدارانہ طور پر جمہوری انداز میں کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ  بھارت کو پاک چین اقتصادی راہداری کے حوالے سے بین الاقوامی برادری کو گمراہ نہیں کرنا چاہیے۔ سی پیک خطہ دو  خود مختار ممالک کے درمیان ترقی کا فلیگ شپ منصوبہ ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ بے بنیاد دعوؤں کے بجائے بھارت کو جلد از جلد مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل درآمد کرنا چاہیے۔

متعلقہ خبریں