عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو بجلی چوری رکوانی چاہیے، جب بجلی استعمال کرنی ہے توپیسے دینے پڑیں گے۔
صوبائی وزیر اطلاعات عظمٰی بخاری کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ کے پی کچھ نہیں کرسکتے سوائے دھمکی کے، آپ کوخیبر پختون خوا کےعوام پرترس نہیں آتا، ہمیں آتا ہے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کوبجلی چوری رکوانی چاہیے۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ گرڈاسٹیشن کےاندرجاکرمولاجٹ بننا درست نہیں، گرڈاسٹیشن بند کرنا2014 کے دھرنے کی روایت ہے، 2014 کے دھرنے میں سول نافرمانی کی ترغیب دی گئی، جب بجلی استعمال کرنی ہے توپیسے دینے پڑیں گے، چاہتے ہیں کے پی عوام بھی صاف ستھراماحول دیکھیں.
صوبائی وزیراطلاعات پنجاب نے کہا کہ کچھ لوگ ابھی بھی سازشیں کرنے میں مصروف ہیں، کچھ عناصرہیں جوملک کی ترقی نہیں دیکھناچاہتے، یہ لوگ2014 کے دھرنے کاپارٹ ٹودوبارہ کرنا چاہتے ہیں، عید کے دن بھی پنجاب حکومت کےمحکموں نے کام کیا۔ مریم نواز وزیراعلیٰ ہیں جواعلان کرکے بھول نہیں جاتیں.
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نےعید پرناممکن کوممکن کردکھایا، مریم نوازجوٹھان لیتی ہیں اس کی تکمیل کراکردم لیتی ہیں، روٹی سستی کرنی ہویارمضان میں مہنگائی کم کرنی ہو، مریم نوازنے یہ سب کرکے دکھایا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب نے ٹرانسپورٹ کےکرایوں میں کمی کرائی۔
انھوں نے مزید کہا کہ 3 دن میں مسافروں 14 لاکھ 66 ہزارروپے واپس کیے گئے ہیں، زائدکرایہ وصول کرنےوالوں کےخلاف27لاکھ جرمانہ کیاگیا، 100 مقامات پر فری وائی فائی کی سرس فراہم کی ہے، مریم نوازنےثابت کردیااپنےحکم پرعمل کیسےکراتےہیں۔



















