چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے وزیراعظم شہباز شریف سے اسلام آباد میں ملاقات کی، جس میں پیپلزپارٹی نے بجٹ پر اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم ہاؤس پہنچنے پر شہبازشریف نے بلاول بھٹو زرداری کا استقبال کیا۔
ملاقات کے دوران دونوں جماعتوں کےسینئررہنما بھی موجود ہیں، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوکی وزیراعظم سے ملاقات کے دوران نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیرخزانہ محمد اورنگزیب، وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑبھی موجود ہیں۔
اس کے علاوہ اسپیکرقومی اسمبلی ایازصادق، چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی، سابق اسپیکر قومی اسمبلی پرویزاشرف، سینیٹر شیری رحمان، ارکان قومی اسمبلی خورشید شاہ اورنوید قمربھی ملاقات میں شریک ہیں۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم شہباز کو بجٹ سے متعلق پیپلزپارٹی کے تحفظات سے آگاہ کیا اور این ایف سی ایوارڈ سے متعلق بھی گفتگو کی گئی۔



















