Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وزیر اعظم کا حجاج کرام کی شہادتوں پر اظہار افسوس

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے مکہ مکرمہ میں حجاج کرام کی شہادتوں پر اظہار افسوس کیا ہے۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے مکہ مکرمہ میں حجاج کرام کی شہادتوں پر اظہار افسوس کرتے ہوئے لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔

وزیراعظم کا مکہ مکرمہ میں حجاج کرام کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیر برائے مذہبی امور چوھدری سالک حسین اور سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر احمد فاروق سے رابطہ کیا۔

وزیراعظم نے انہیں ہدایت کی کہ شہید حجاج کرام کے جسد خاکی پاکستان پہنچانے کے انتظامات کیے جائیں۔

علاوہ ازیں وزیراعظم نے وزارت مذہبی امور اور پاکستانی سفارت خانے کے حکام کو حجاج کرام کو تمام سہولیات مہیا کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ اسپتالوں میں داخل حجاج کرام کے لیے تمام طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

متعلقہ خبریں