اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس کل طلب کرلیا۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس کل طلب کیا ہے جس میں عسکری اور سول قیادت شرکت کرے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایپکس کمیٹی ملک میں سرمایہ کاری کے منصوبوں کے حوالے سے امور کا جائزہ لے گی اور ایگزیکٹیو کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کی جائے گی۔
ذرائع نے بتایا کہ کمیٹی میں چین اور خلیجی ممالک کی پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے منصوبہ جات کا جائزہ لیا جائے گا۔



















