Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آرمی چیف کا چین کے ساتھ تزویراتی شراکت داری کے غیرمتزلزل عزم کا اعادہ

راولپنڈی: آرمی چیف نے چین کے ساتھ تزویراتی شراکت داری کے غیرمتزلزل عزم کا اعادہ کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے چینی وفد نے ملاقات کی جس میں علاقائی امن واستحکام سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا جب کہ آرمی چیف نے چین کے ساتھ تزویراتی شراکت داری کے غیرمتزلزل عزم کا اعادہ کیا۔

ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ آرمی چیف نے بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کے منصوبے سی پیک کے لئے مکمل تعاون کا اعادہ کیا جب کہ دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات کی اہمیت پر زور دیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ سی پیک پر ہونے والی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا گیا، چینی وزیر کی جانب سے سی پیک کی بروقت تکمیل کے لئے چین کےعزم کا اعادہ کیا گیا۔

ترجمان پاک فوج نے مزید کہا کہ ملاقات کے دوران لیوجیان چاؤ کا کہنا تھا کہ علاقائی امن وسلامتی کے لیے پاکستان کا کردار لائق تحسین ہے جب کہ مہمان خصوصی نے امن واستحکام کو برقرار رکھنے کے لئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔

متعلقہ خبریں