Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کراچی کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی سے موسم خوشگوار

کراچی کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوئی، جس سے موسم خوش گوار ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں تیز ہواوں کے ساتھ ہلکی بارش ہوئی، شہر میں شدید گرمی اور نمی کے سبب بادل بنے۔

بارش شہرکے مضافات ایم نائن موٹروے اور گلشن معمار سے شروع ہوئی، جس کے بعد سرجانی، فیڈرل بی ایریا اور منگھوپیر میں تیز بارش ہوئی۔

نارتھ کراچی ، نارتھ ناظم آباد، بحریہ ٹاؤن، نیوکراچی، گلشن اقبال، نارتھ کراچی، بہادرآباد، پرانی سبزی منڈی، صدر، کالاپل میں تیز ہواوں کے ساتھ ہلکی بارش ہوئی۔

اس کے علاوہ کراچی کے کچھ علاقوں میں بونداباندی بھی ہوئی، اورنگی ٹاون، لیاقت آباد ، ناظم اباد واطراف میں ہلکی بوندا باندی ہوئی۔

کراچی میں پانی کا پہلا قطرہ گرتے ہی شہر کے مختلف علاقوں سے بجلی غائب ہوگئی، دن بھر لوڈ شیڈنگ کا سامنا کرنے والے عوام بارش کے باعث بجلی کی عدم فراہمی سے مزید پریشانی کا شکار ہوگئے ہیں۔

متعلقہ خبریں