Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

افغان عبوری حکومت ٹی ٹی پی کےخلاف فیصلہ کن کارروائی کرے، منیر اکرم

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم  نے مطالبہ کیا ہے کہ  افغان عبوری حکومت ٹی ٹی پی کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کرے۔

اقوام متحدہ  کی سلامتی کونسل  کے اجلاس میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم  نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ   ٹی ٹی پی نےجدید ہتھیاروں کے حصول کے بعد حملے تیز کردیئے ہیں۔  دہشتگردوں کے حملے میں سیکڑوں شہری اور فوجی شہید ہوچکے ہیں۔

منیر اکرم نے کہا کہ  افغان حکومت نے مطالبے  کے باوجود ان گروہوں کے خلاف  کوئی کارروائی نہیں کی۔افغان عبوری حکومت ٹی ٹی پی کےخلاف فیصلہ کن کارروائی کرے۔مطالبے میں سرحد پر حملوں کو روکنے اور دہشتگردوں کو پاکستان کے حوالے کرنا شامل ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ  پاکستان کی سرحدوں کے قریب ٹی ٹی پی کے محفوظ ٹھکانے موجود ہیں۔

پاکستانی سفیر نے کہا کہ  حملوں میں داسو ہائیڈرو پاور پروجیکٹ پر کام کرنے والے کئی چینی انجینئرز ہلاک ہوئے۔

منیر اکرم نے مطالبہ کیا کہ  افغان عبوری حکومت پاکستان کے خلاف سرحد پار حملے روکے اور دہشتگردوں کو گرفتار کر کے پاکستان کے  حوالے کرے۔

متعلقہ خبریں