Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاک فوج کے سپاہی ہارون ولیم کی آخری رسومات سینٹ پال چرچ میں ادا کردی گئیں

دہشت گردوں کے خلاف لڑتے ہوئے جان کا نذرانہ پیش کرنے والے سپاہی ہارون ولیم کی اخری رسومات ادا کر دی گئیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق  سپاہی ہارون ولیم کی آخری رسومات سینٹ پال چرچ راولپنڈی میں ادا کی گئیں۔

29 سالہ سپاہی ہارون ولیم کا تعلق اسلام آباد سے تھا۔

سپاہی ہارون ولیم نے مادر وطن کے دفاع کے لیے کرم میں دہشت گردوں کے خلاف لڑتے ہوئے جان کا نذرانہ پیش کیا۔

سپاہی ہارون کی آخری رسومات میں وزیر اعظم شہباز شریف، دفاع، داخلہ اور اطلاعات کے وفاقی وزراء ،چیف  آف آرمی اسٹاف اور اعلیٰ سول عسکری حکام  نے شرکت کی۔

سپاہی ہارون ولیم کے عزیز و اقارب کی بڑی تعداد بھی آخری رسومات میں موجود تھی۔

متعلقہ خبریں