قومی اسمبلی اجلاس میں ثنااللہ مستی خیل پر بجٹ سیشن کے دوران ایوان میں داخلے پر پابندی عائد کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس میں بجٹ بحث کے دوران سنی اتحاد کونسل کے رکن ثنااللہ مستی خیل کے نامناسب الفاظ کے معاملے پراسپیکرقومی اسمبلی ایازصادق نے ثنااللہ مستی خیل پر پابندی عائد کی۔
اسپیکرایازصادق نے تحریک کے ذریعے ایوان سے منظوری لی۔
تحریک میں کہا گیا کہ ثنااللہ مستی خیل پورے بجٹ سیشن میں ایوان میں داخل نہیں ہوسکیں گے اس پر اسپیکرقومی اسمبلی نے کہا کہ اس طرح کے توہین آمیزالفاظ آج تک کسی رکن نےاستعمال نہیں کیے۔
قومی اسمبلی اجلاس کل دن 11بجے تک ملتوی کردیا گیا۔
واضح رہے کہ ثنااللہ مستی خیل کےغیراخلاقی لفظ کے خلاف حکومتی خواتین ارکان نے احتجاج کیا، حکومتی خواتین ارکان نشستوں سے اٹھ کر اسپیکرڈائس کے سامنے پہنچ گئیں۔
مکمل خبر پڑھیں؛



















