Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مولانا فضل الرحمان نے ’’عزم استحکام آپریشن‘‘ کی مخالفت کردی

کوئٹہ: سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے ’’عزم استحکام آپریشن‘‘ کی مخالفت کردی۔

سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب اس ملک کے برابر کے شہری ہیں، یہ آئین ہےجو صوبوں اور اداروں کے دائرہ کار کا تعین کرتا ہے۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ انہوں نےاعلان کیا ہے کہ عزم استحکام آپریشن شروع کریں گے، یہ عزم استحکام آپریشن ہے جو پاکستان کو کمزور کرے گا۔

سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ ماضی کو مد نظر رکھیں کہ آج ہم کہاں کھڑے ہیں جب کہ ملک میں ریاست کی رٹ نہ ہونے کے برابر ہے۔

انہوں نے کہا کہ جمہوریت اور پارلیمنٹ اپنا مقدمہ ہار چکے ہیں، کے پی کے میں سورج غروب ہوتے ہی پولیس تھانوں میں بند ہوجاتی ہے۔

مولانا نے یہ بھی کہا کہ کیا پاکستان اس لیےحاصل کیا تھا کہ غلامی کریں گے، کے پی کے ہو یا بلوچستان، مسلح تنظیمیں کارروائیاں کررہی ہیں۔

مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ یہ کہتے ہیں کہ ایپکس کمیٹی نے فیصلہ کرنا ہے لیکن یہ ایپکس کمیٹی کیا ہے۔ ملک کی بقاء اور استحکام کے لیے نئی راہ متعین کرنےکی ضرورت ہے۔

متعلقہ خبریں