Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وفاقی اورصوبائی حکومت کے ساتھ مل کرپولیو کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں، وزیراعظم

وزیراعظم نے کہا ہے کہ وفاقی اورصوبائی حکومت کے ساتھ مل کرپولیو کے خاتمےکے لیے پُرعزم ہیں، پاکستان میں گزشتہ3 سال میں پولیو کے خاتمے کے لیے مالی معاونت میں اضافہ ہوا۔ 

وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت پولیوکے خاتمے کے لیے قومی ٹاسک فورس کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں گیٹس فاؤنڈیشن کے چیئرمین بل گیٹس نے بھی شرکت کی۔

وزیراعظم نے پولیوکے خاتمے کےلیے قومی ٹاسک فورس کے اجلاس میں گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کےعوام اورحکومت کی طرف سے آپ کوخوش آمدید کہتا ہوں، ریاض سربراہ اجلاس کے موقع پرآپ سے مفید بات چیت ہوئی۔ انسانیت کےلیے آپ کی خدمات لائق تحسین ہیں۔

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ صحت اورسماجی شعبے میں آپ کی خدمات سے پاکستان مستفید ہورہا ہے، وفاقی اورصوبائی حکومت کے ساتھ مل کرپولیو کے خاتمےکے لیے پُرعزم ہیں، پاکستان میں گزشتہ3 سال میں پولیو کے خاتمے کے لیے مالی معاونت میں اضافہ ہوا۔

انھوں نے کہا کہ انسدادپولیوکے لیے مالی معاونت کا 30 فیصد بل گیٹس فاؤنڈیشن کا ہے، پولیو کے خاتمے کے لیے سعودی عرب نے 5 سال میں 50 کروڑڈالرکی یقین دہانی کرائی۔ ہمیں پولیو کے خاتمے کے لیے فوری عمل کرنا ہوگا، ہم نے ملک کو پولیو سے پاک کرنا ہے۔ حکومت ملک سے پولیوکے خاتمے کے لیے تمام وسائل بروئےکارلائے گی، سرحدی نقل وحمل کے باعث پولیو وائرس پاکستان آیا۔

اجلاس کے دورا بل گیٹس نے کہا کہ پوری تندہی سے آئندہ 6 ماہ میں کام کرنا ہے، پاکستان سے پولیو کے خاتمے کے لیےترجیحی بنیادوں پرکام کرنا ہوگا، انسدادپولیواورصحت کے دیگرشعبوں میں کام کرنے کے لیے پُرعزم ہیں، پاکستان میں ڈیجیٹلائزیشن کا منصوبہ ہماری ترجیح ہے۔

متعلقہ خبریں