سوات واقعے کے خلاف سینیٹ میں مذمتی قرارداد منظورکر لی گئی، اپوزیشن نے واک آؤٹ کیا۔
سوات میں رونما ہونے والے واقعے کے خلاف قرارداد سینیٹرشیری رحمان نے پیش کی۔
قرارداد میں کہا گیا کہ سوات واقعہ کی تحقیقات کرکے قرارواقعی سزادی جائے۔ اپوزیشن نےقرارداد کی حمایت سے انکار کردیا۔
شبلی فراز نے کہا کہ قرارداد پہلے ہم سے شیئرنہیں کی گئی۔ اپوزیشن ارکان نے سینیٹ سےواک آؤٹ کردیا۔
سینیٹ اجلاس میں سینیٹ نے فنانس کمیٹی کی بجٹ سے متعلق سفارشات منظورکرلیں۔ قائمہ کمیٹی خزانہ کے چیئرمین سلیم مانڈوی والا نے سفارشات پیش کیں۔
سینیٹ میں شہید فوجی جوانوں کے لیے دعائےمغفرت بھی کی گئی۔ سینیٹرپروفیسرساجد میرنے دعائے مغفرت کروائی۔ وطن کےلیے جان قربان کرنے والے مسیحی فوجی جوانوں کےلئے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔
بجٹ اجلاس میں کٹوتی کی تحاریک جمع کرانے کے معاملے میں سنی اتحادکونسل اورجے یوآئی نے کٹوتی کی تحاریک جمع کرائیں۔
7 وزارتوں پرکٹوتی کی تحاریک جمع کرائی گئی ہیں، سنی اتحاد کونسل اورجے یوآئی نے 460 کٹوتی کی تحاریک جمع کرائیں۔



















