Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کراچی؛ لیاقت آباد 10 نمبر کے قریب دو منزلہ عمارت زمیں بوس ہوگئی

کراچی: لیاقت اباد 10 نمبر بھورے خان والی گلی میں دو منزلہ عمارت گرگئی۔

کراچی کے علاقے لیاقت آباد دس نمبر کے قریب کباڑا مارکیٹ بھورے خان سینٹر کے برابر والی بلڈنگ گرگئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جب کے برابر والی بلڈنگ کے اسٹرکچر کو بھی نقصان پہنچا ہے جب کہ بھورے خان سینٹر پر بننے والی عمارت کے بعد حادثہ پیش آیا ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق لیاقت آباد میں گرنے والی عمارت پرانی تھی جب کہ گراؤنڈ پلس ون مکان تھا۔ پولیس کے مطابق واقعہ میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ عمارت کی دونوں منزلوں پر گودام قائم تھے جب کہ متاثرہ عمارت کے نیچے ایک دکان قائم تھی تاہم حادثے کے وقت دکان میں کوئی موجود نہیں تھا۔

متعلقہ خبریں