Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

جائیدادکے تنازع پرایک ہی گھر کے آٹھ افراد قتل

پشاورکے نواحی علاقے میں جائیداد کے تنازع پر ایک ہی گھر کے آٹھ افراد کو قتل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق پشاورکے نواحی علاقے بڈھ بیرمیں گھر کے اندر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی، فائرنگ کے واقعے میں ایک ہی گھر کے آٹھ افراد قتل ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ قتل ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، پولیس موقع پر موجود ہے تفتیش جاری ہے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ جائیداد کے تنازعے پر ہوا ہے۔

متعلقہ خبریں