اسلام آباد: پیپلزپارٹی نے تحفظات کے باوجود عزم استحکام آپریشن کی حمایت کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع پیپلزپارٹی کے مطابق پارلیمانی پارٹی میں عزم استحکام آپریشن کا معاملہ زیرغور آیا اور پارلیمانی پارٹی نے متفقہ طور عزم استحکام آپریشن کی حمایت کی۔
پی پی ذرائع کا کہنا ہے پیپلزپارٹی نے حکومت کو عزم استحکام آپریشن کی حمایت بارے آگاہ کردیا ہے، پی پی نے حکومت کو عزم استحکام آپریشن بارے تحفظات سے بھی آگاہ کردیا ہے۔
ذرائع پیپلزپارٹی نے بتایا کہ عزم استحکام آپریشن پر فریقین کو اعتماد میں نہ لینے پر تحفظات ہیں، عزم استحکام آپریشن پر فریقین کو اعتماد میں لیا جانا چاہیے تھا۔
پی پی ذرائع نے کہا کہ عزم استحکام آپریشن پر سیاسی پارٹیز سے مشاورت ہونی چاہیے تھی تاہم حکومت نے فریقین کو اعتماد میں لینے کی یقین دہانی کرا دی ہے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی انسداد دہشت گردی کے تمام اقدامات کی حمایت کرتی ہے اور پیپلزپارٹی قومی سطح کے فیصلے مشاورت سے ہونے کی خواہشمند ہے۔
ذرائع پیپلزپارٹی نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے خلاف سب سے زیادہ قربانیاں پیپلزپارٹی نے دی ہیں جب کہ پیپلزپارٹی نے ہر دور میں انتہا پسندی اور دہشت گردی کی مخالفت کی ہے، پیپلزپارٹی کے لئے ملک اور عوام اولین ترجیح ہے۔



















