وزیراعظم شہبازشریف کی جنوبی پنجاب کے حوالے سے وضاحت سامنے آ گئی۔
وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب میں لیپ ٹاپ اسکیم میں10فیصد اضافہ کردیا ہے، حکومت لودھراں سے ملتان تک موٹروے بنا رہی ہے، ڈی جی خان سے مظفرگڑھ تک مین شاہراہ بنا رہے ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ پی ڈبلیوڈی میں بندربانٹ ہوتی ہے، پی ڈبلیوڈی میں بندربانٹ کی وجہ سے خاتمے کا اعلان کیاگیا، حکومتی اخراجات میں کمی کی رپورٹ جلد ایوان میں پیش کریں گے۔
وزیراعظم شہبازشریف نے مزید کہا کہ مجبوری میں یہ بجٹ آئی ایم ایف کے ساتھ مل کربنایا، آئی ایم ایف کا کل کوئی جواب آ گیا تو امید ہے کہ خوشخبری ملے گی۔



















