Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستانی اسٹار کاسٹ پر مشتمل بھارتی ویب سیریز کا ٹیزر جاری

پاکستانی اسٹار کاسٹ پر مشتمل بھارتی ویب سیریز ’برزخ‘ کا ٹیزر جاری  کردیا گیا۔

بھارتی ویب سیریز ’برزخ‘ کی کاسٹ میں  پاکستانی فلم و ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار فواد خان اور اداکارہ صنم سعید شامل ہیں۔

بھارتی اسٹریمنگ ویب سائٹ زی فائیو کی پروڈکشن میں بننے والی سیریز کو پاکستانی ہدایتکار عاصم عباس نے ڈائریکٹ کیا ہے۔

اس کی عکس بندی شہر قائد اور پاکستان کے مقبول سیاحتی مقام ہنزہ میں کی گئی ہے۔

ویب سیریز میں فواد خان اور صنم سعید کے علاوہ  فائزہ گیلانی، ایمان سلیمان، خوشحال خان، انیقہ  ذوالفقار علی، سلمان شاہد اور فرانکو گوئسٹ سمیت  کئی پاکستانی اداکار شامل ہیں۔

ٹیزر میں سیریز کے چند مرکزی کرداروں کی مختصر جھلک دکھائی گئی ہے۔اس کی کہانی 76 سالہ شخص کی دوسری شادی کے گِرد گھومتی ہے۔

یہ سیریز رواں سال 19 جولائی کو بھارتی اسٹریمنگ ویب سائٹ زی فائیو اور زندگی چینل پر ریلیز کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version