پنجاب میں دہشتگردوں اور سہولت کاروں کے خلاف گرینڈ آپریشن کی تیاری کرلی گئی۔
ذرائع کے مطابق سی ٹی ڈی نے ڈیڑھ سال کے دوران سوشل میڈیا ، سائبر نیٹ ورکس کا ریکارڈ حکومت کو بھجوا دیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نام بدل کر کام کرنے والی کالعدم تنظیموں کی تفصیلات بھی ارسال کردی گئیں ۔95 ہزار 471 مشتبہ افراد اور شدت پسندوں کا ڈیٹا بیس مرتب کرلیا گیا ۔
سی ٹی ڈی ذرائع کا کہنا ہے کہ 2303 افغان تربیت یافتہ افراد کی نشاندہی کرکے ریکارڈ مرتب کرلیا ہے۔
سوشل میڈیا پر قابل اعتراض 65 ہزار 532 ویب سائٹس دہشتگردی ، شدت پسندی کو فروغ دینے کی وجہ قرار دے دی گئیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی اے نے 15 ہزار 519 سائٹس کو بلاک کیا ۔سوشل میڈیا پر دہشتگردی کی حمایت کرنے والے 13 افراد گرفتار ہوئے ۔



















