شرجیل انعام میمن نے کہا ہے لوگ گاڑیاں خریدنے کے لیے تیارہیں لیکن ٹیکس نہیں دیتے۔ فیصلہ کیا ہے اب غیر رجسٹرڈ گاڑی سڑک پر نہیں نکلے گی۔
سندھ اسمبلی کے اجلاس میں اظہارخیال کرتے ہوئے صوبائی وزیراطلاعات شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ حکومت اے آئی کا سافٹ ویئرلگانے میں کامیاب ہوگئی ہے، لوگوں کے مسائل جلد پتہ لگیں گے جن کاحل نکالاجائے گا۔
شرجیل میمن نے کہا کہ جرنلسٹ پروٹیکشن کے لیے سندھ حکومت نے قانون سازی کی، محکمہ ایکسائزکو203ارب کی ریکوری کا ٹارگٹ ملا، جعلی نمبرپلیٹس کے خلاف ایکش لیا ہے۔
صوبائی وزیرشرجیل میمن نے کہا کہ خود کو قانون سے بالاترسمجھنے والوں کامحاسبہ کیا، گاڑیوں کی رجسٹریشن کے لیے بائیو میٹرک سسٹم لانچ ہوچکا ہے، لوگ گاڑیاں خریدنے کے لیے تیارہیں لیکن ٹیکس نہیں دیتے۔
شرجیل میمن نے کہا کہ جہاں جہاں سے منشیات آرہی ہے وہاں پرسخت ایکشن ہوگا، گرین لائن، اورینج لائن شٹل سروس فعال کی ہے، محکمہ ایکسائز نے ٹیکس اہداف مکمل کیے، سندھ کےعوام نے ہمیں منتخب کیا۔
صوبائی وزیرنے کہا کہ جومنشیات فروشی کررہا ہے توبہ کرلے ورنہ ہم نہیں چھوڑیں گے، وزارتیں نہ رہیں تب بھی منشیات کے خلاف کاوشیں جاری رکھیں گے، فیصلہ کیا ہے اب غیررجسٹرڈ گاڑی سڑک پرنہیں نکلےگی۔



















