Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وزیراعظم شہبازشریف کی تحریک انصاف کو بات چیت کی دعوت

وزیراعظم شہبازشریف نے تحریک انصاف کوبات چیت کی دعوت دے دی، کہا آئیں بیٹھ کربات کریں، معاملات طے کریں۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ پہلی تقریرمیں چارٹرآف اکانومی پراتفاق کی دعوت دی، حقارت سے میری پیشکش کوٹھکرا دیا گیا۔

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ میری پیشکش پربلند ہونے والے نعرے ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے، انصاف کا پلڑہ ہمیشہ بھاری رہنا چاہیے، بجٹ تقریرمیں دوبارہ بیٹھ کربات کرنے کا کہا۔

وزیراعظم نے کہا کہ علی محمد خان نے جذباتی تقریرکی، میری والدہ کے انتقال کے وقت میں جیل میں تھا، ہم انڈرٹرائل تھے توزمین پرلٹایا گیا، ادوبات بند کی گئیں۔

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کوجیل میں مشکلات ہیں توآئیں بیٹھ کربات کریں، میں یہاں اپنی ذاتی تکالیف کا رونا نہیں چاہتا، آئیں بیٹھ کربات کریں، معاملات طے کریں۔ ہمیں گھرسے کھانے کی بھی اجازت نہیں دی گئی۔

متعلقہ خبریں