Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کیوں نہ اقوام متحدہ سے امریکی انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات کے لیے کہا جائے، خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے امریکی ایوان نمائندگان کی قرارداد کے خلاف سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کیوں نہ اقوام متحدہ سے امریکی انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات کے لیے کہا جائے۔

امریکی ایوان نمائندگان نے قرارداد 901 پر وزیر دفاع خواجہ محمد اصف کا سخت رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ قرارداد ایک ایسے ملک کی جانب سے سامنے آئی ہے جس نے بیسویں صدی میں منتخب جمہوری حکومتوں کے تختے الٹائے۔

انہوں نے کہا کہ یہ قرارداد ایسے ملک کی جانب سے سامنے ائی ہے جو آج بھی فلسطینیوں کی نسل کشی کے لیے سہولت کاری کر رہا ہے۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے 2016 اور 2020 کے صدارتی انتخابات کے حوالے سے امریکہ کو آئینہ دکھا دیا۔

انہوں نے کہا کہ 2016 اور 2020 میں ڈیموکریٹک اور ریپبلیکن جماعتوں نے ایک دوسرے پر غیر ملکی مداخلت، دھاندلی کے الزامات لگائے، کیوں نہ اقوام متحدہ سے امریکی انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات کے لیے کہا جائے۔

متعلقہ خبریں