Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کراچی میں کتنی بارش ہوئی؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا

محکمہ موسمیات نے کراچی میں ہونے والی بارش سے متعلق اعدادو شمار جاری کردیے۔

شہر میں حالیہ ہونے والی بارش کہاں اور کتنی ریکارڈ کی گئی، اس حوالے سے محکمہ موسمیات نے اعداد و شمار جاری کر دیئے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ سب سے زیادہ بارش سرجانی ٹاون میں 22 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، نارتھ کراچی میں 14ملی میٹر،گلشن حدید میں 10 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ ملیر ہالٹ مین 4.4 ملی میٹر کورنگی مین 2.5 ملی میٹر،ناظم اباد میں 1.4 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، اولڈ ائیرپورٹ پہلوان گوٹھ میں سب سے کم بارش 0.3 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

متعلقہ خبریں