لاہور: پنجاب اسمبلی کے ایوان میں اسپیکر کے دیوانوں نے آئی لو یو کے نعرے لگا دیے۔
پنجاب اسمبلی کے ایوان میں حکومتی رکن آغا علی حیدر نے نقطہ اعتراض پر آئی لو یو اسپیکر صاحب کا نعرہ لگا دیا۔
ایوان میں آغا علی حیدر اور ساتھ لگی کرسیوں پر بیٹھے دیگر ایم پی ایز نے بھی آئی لو یو اور وی لو کے نعرے لگا دیے۔
اسپیکر اسمبلی ملک محمد احمد خان آئی لو یو نعروں پر مسکراتے رہے جب کہ اسپیکر اسمبلی نے آئی لو یو کہنے والوں کا شکریہ ادا کیا۔



















