Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

 آپریشن عزمِ استحکام پر سیاسی جماعتوں کے تحفظات دور کریں گے، خواجہ آصف

وزیردفاع کا کہنا ہے کہ آپریشن عزمِ استحکام پر سیاسی جماعتوں کے تحفظات دور کریں گے، پی ٹی آئی حکومت نے اپنے دورمیں 5 ہزارطالبان کو یہاں لا کربسایا۔

وزیردفاع خواجہ آصف نے وائس آف امریکہ کوانٹرویودیتے ہوئے کہا کہ حالیہ دنوں میں دہشت گرد کارروائیوں میں تیزی آئی، سیاسی ماحول ایسا بن گیا کہ جماعتیں اسپیس نہیں دینا چاہتیں، سیاسی جماعتوں کیلئے ان کے مفادات زیادہ اہم ہیں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ آپریشن عزم استحکام پرسیاسی جماعتوں کے تحفظات دورکریں گے، معاملے کو اسمبلی میں لائیں گے، سیاسی جماعتوں کوبریفنگ دیں گے، کالعدم ٹی ٹی پی کی سرحد پارپناہ گاہوں کونشانہ بنائیں گے۔

وزیردفاع نے کہا کہ آپریشن کے فیصلے پرتمام سیاسی جماعتوں کواعتماد میں لیں گے، کوئی مشترکہ گراؤنڈ ہوتوبات ہوسکتی ہے،  کالعدم ٹی ٹی پی سے کیا بات کرنی ہے؟ پی ٹی آئی حکومت نے اپنے دورمیں 5 ہزارطالبان کو یہاں لا کربسایا۔

خواجہ آصف نے انٹرویو میں بتایا کہ کیا پی ٹی آئی حکومت کی ان سے بات چیت پرتوقعات پوری ہوئیں؟ اگران کا تجربہ کامیاب ہے تو بتائیں ہم بھی ان کی تقلید کریں گے، میرے خیال میں سابق آپریشن ناکام نہیں تھے۔ اس وقت اورآج بھی افواج سب سےبڑی اسٹیک ہولڈرہے۔

خواجہ آصف نے مزید کہا کہ سویلین حکومتوں نے جوکردارادا کرناتھا ان میں حکومتوں کوناکامی ہوئی، چاہتے ہیں اپوزیشن کوآپریشن عزم استحکام پراعتماد میں لیاجائے، کابینہ نے آپریشن کی توثیق کردی، پارلیمنٹ یاکسی بھی فورم پربات کی جاسکتی ہے۔

متعلقہ خبریں