Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بیوریج کمپنی سے غبن کے الزام میں سابق ملازم گرفتار

ایک بڑی بیوریج کمپنی سے دورانِ ملازمت غبن کے الزام میں گرفتار ہونے والے شخص کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ آج مکمل ہو جائے گا۔

پولیس ذرائع کے مطابق پاکستان کی ایک بڑی بیوریج کمپنی سے تین کروڑ روپے سے زائد کا غبن کرنے پر شاہد حفیظ کو تھانہ بہادر آباد کی حدود سے منگل کو گرفتار کیا گیا۔

پولیس کی استدعا پر بدھ کے روز عدالت نے ملزم کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کمپنی کے سابق سیلز مینیجر  کے خلاف درج ہونے والی ایف آئی آر میں تعزیراتِ پاکستان کی دفعہ 408 شامل ہے۔ ملزم کو فوجداری مقدمے کے تحت منگل کی رات کو گرفتار گیا تھا۔

جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر شاہد حفیظ کو کل بہ روز ہفتہ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

شہر کے ایک بڑے ڈسٹری بیوٹر نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پہ کہا کہ شاہد حفیظ جیسے فراڈ کرنے والوں کو سخت سے سخت سزا دینی چاہیے کیونکہ ایسے مجرم ذہنیت کے لوگ ڈسٹری بیوشن انڈسٹری کے چہرے پر ایک داغ ہیں۔

پاکستان کی ایک بڑی کاروباری شخصیت نے پولیس کو بروقت گرفتاری پر سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کاروباری ماحول بہتر بنانے کے لیے قانون کی بالا دستی ناگزیر ہے۔

متعلقہ خبریں