پاکستان ریلوے نے کراچی سے راولپنڈی کے لیے سمر وکیشن اسپیشل ٹرین کا آغاز کردیا۔
پاکستان ریلوے نے گرمیوں کی تعطیلات کے دوران عوام کی سہولت کے لیے کراچی سے راولپنڈی تک ایک نئی ٹرین ’’سمر ویکیشن اسپیشل ٹرین‘‘ کے آغاز کا اعلان کیا ہے۔
ٹرین کراچی سے رات 8:45 پر روانہ ہوگی اور اگلے دن دوپہر 3:40 پر لاہور پہنچے گی جب کہ رات 10:00 بجے راولپنڈی پہنچے گی۔
واپسی کا سفر راولپنڈی سے دوپہر 12:30 پر شروع ہوگا، شام 6 بجے لاہور اور اگلے دن دوپہر 2:15 پر کراچی پہنچے گی۔
یہ ٹرین 17 کوچز پر مشتمل ہے جن میں 2 اے سی بزنس، 2 اے سی اسٹینڈرڈ، 12 اکانومی کلاس اور 1 پاور وین شامل ہیں۔
ٹرین ہر دو دن کے بعد چلے گی، پہلی ٹرین راولپنڈی سے 5 جولائی کو دوپہر 12:30 بجے روانہ ہوگی۔ یہ ٹرین کراچی سے روالپنڈی تک ٹوٹل 14 اسٹاپ کرے گی جب کہ اس ٹرین میں 1140 مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش موجود ہے۔



















