کراچی: شہر قائد میں ایک دن موسم اچھا رہنے کے بعد شدید گرمی کی لہر جاری ہے۔
کراچی میں شدید گرمی کے باعث ہلاکتوں کا سلسلہ نہیں تھم سکا ہے، 9 روز کے دوران اموات کی تعداد 945 تک جا پہنچی ہے۔
ایدھی فاؤنڈٰشن کے مطابق گذشتہ روز بھی 135 میتیں سردخانے لائی گئیں، 26 جون کو 127 میتیں سردخانے لائی گئی تھیں جب کہ 25 جون کو سب سے زیادہ 141 میتیں ایدھی سرد خانے لائی گئیں۔
ایدھی فاؤنڈیشن نے بتایا کہ 24 جون کو 134، 23 جون کو، 22 جون کو ، 21 جون کو 75 اور 20 جون کو 61 جب کہ 19 جون 58 افراد کی لاشیں غسل اور کفن کے لئے لائی گئیں،



















