پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں اراکین نے پارٹی قیادت پر اعتماد کا اظہار کردیا۔
پاکستان تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں سیکریٹری جنرل عمر ایوب کا پارٹی عہدے سے استعفیٰ نہ منظور کرنے کی سفارش کردی۔
تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی کی جانب سے متفقہ قرارداد منظور کی، پی ٹی آئی اراکین اسمبلی نے سیکریٹری جنرل عمر ایوب کی قیادت پرمکمل اعتماد کا اظہار کیا۔
اراکین قومی اسمبلی نے عمر ایوب کا استعفیٰ قبول نہ کرنے اور خدمات سرانجام دیتے رہنے کی سفارش کردی۔
پی ٹی آئی اراکین اسمبلی نے تحریک انصاف میں فارورڈ بلاک کی خبروں کی بھی شدید مذمت کی، جب کہ اراکین نے بانی اور تاحیات چئیرمین بانی پی ٹی آئی کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔
اجلاس میں پاس ہونے والی قرارداد میں کہا گیا کہ پاکستان تحریک انصاف میں کسی قسم کے فارورڈ بلاک بننے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، تحریک انصاف کے تمام ممبران بانی اور تاحیات چئیرمین بانی پی ٹی آئی کی قیادت میں متحد ہیں۔



















