کراچی کے علاقے راشد منہاس روڈ پرکار اسنیچنگ کی انوکھی واردات، ملزمان ایک ہی وقت میں باپ بیٹے کی کاریں لے اڑے۔
مقدمہ گلشن اقبال تھانے میں سکندر یونس کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، مدعی کے مطابق راشد منہاس روڈ پر دفترہے ذاتی کاروبار کرتا ہوں، میں اور میرا بیٹا اپنی اپنی کار میں دفتر پہنچے تھے، دفترکے نیچے کار پارک کی اور اوپر چلے گئے۔
مقدمہ متن کے مطابق دو گھنٹے بعد سوک سینٹرجانے کے لیے اترے تو کاریں غائب تھی، کافی تلاش کرنے پر بھی گاڑیاں نہیں ملی، معلومات کرنے پر پتہ چلاپارک کرنے کے 1 گھنٹے بعد چوری ہوئی۔
مدعی سکندر یونس عینی شاہد کے مطابق ایک کار میں آنے والے ملزمان نے کار چوری کی۔
پولیس حکام کے مطابق پہلی مرتبہ دیکھا ہے کہ ایک ساتھ 2 کاریں چوری ہوئی۔ مقدمہ درج کرکے مذید تفتیش کا عمل جاری ہے۔



















