Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وزیر داخلہ کی ہدایت پر انسانی اسمگلروں کے خلاف کریک ڈاؤن

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر انسانی اسمگلروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے اینٹی ہیومین ٹریفکنگ سرکل نے کارروائی کے دوران انسانی اسمگلنگ میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

ترجمان ایف آئی اے لاہور نے بتایا کہ انسانی سمگلنگ میں ملوث ملزمان محمد ارشد اور محمد سرفراز کو گرفتار کر لیا گیا۔

ترجمان ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ ملزمان نے غیر قانونی طورپر کینڈا اور ہالینڈ بھجوانے کے لیے 30 لاکھ روپے رقم لی، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج، مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ خبریں