عظمٰی بخاری کا کہنا ہے کہ ہم نے اپوزیشن کو ٹریلر دکھایا ابھی فلم باقی ہے، سیاسی جماعت کی آڑ میں جو دہشت گردی کرے گا اسے کے ساتھ بھی دہشت گردوں والا سلوک ہوگا۔
وزیراطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے پنجاب اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلٰی پنجاب مریم نوازاور وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمن ٹیکس فری بجٹ پیش کرنے پر خراج تحسین پیش کرتی ہوں، سوسے زیادہ پروجیکٹ میں عوام کی مہنگائی سے ستائے لوگوں کو ریلیف دیا۔
عظمی بخاری نے کہا کہ مہنگائی کو نیچے لے کرآئےآٹے کی قیمت پر پچاس فیصد کمی آئی، بارہ روپے روٹی کی قیمت سے حکومت کوعام آدمی دعا دے رہا ہے، اسپیکرجمہوری ذہن رکھنے والےاورساتھ رکھنے والے شخص ہیں، پہلے بھی کہتی رہی جیسا منہ ویسا تھپڑ ہونا چاہئیے۔
وزیراطلاعات پنجاب نے کہا کہ ہماری خاموشی کو ہماری کمزوری سمجھا، عزت دیں گے تو عزت اگر قائد ایوان نہیں بول سکتی تو اپوزیشن بھی نہیں بول سکتی، مجھے چارسال پہلے پرویزالٰہی نے پابندی لگائی تو بولنا بھول گئی ہوں، اگر یہ سمجھتے ہیں بدتمیزی سے معطل کیا تو ہم نے یہ بھی دیکھا گجرات کے غنڈوں کے ذریعے ہمیں مار پڑوائی، ڈپٹی اسپیکرکے بال کھینچے گئے۔
عظمی بخاری نے کہا کہ ہمیں جمہوریت کا بھاشن نہ دیں، ہم دو سو اٹھارہ ہو تم ایک سو تین ہو۔ سمجھ نہیں آتی لیڈر کو دل میں لکھتا ہے قیدی نمبر804 کو جوتیوں پرلکھا ہے، قیدی نمبر804 کو کہاں کہاں لکھا اتنے نالائق ہیں جہاں کام کرنا چاہیے وہ آتا نہیں، اپوزیشن نے نو مئی کی قرارداد متفقہ طورپر منظور کی ابھی تو انہیں کیفر کردارتک پہنچایا۔
وزیراطلاعات نے کہا کہ نوازشریف کو خیالی تنخواہ نہ لینا وہ ذاتی معاملہ نہیں تھا اپنی بچی کو نہ پالنا ذاتی معاملہ ہے۔ تحفوں کی جعلی رسیدیں لگایا اربوں روپے گراف کا سیٹ ہے ایک سو چالیس ہیروں والا پن ہے کعبہ کی گھڑی ہے، نیازی پرایک نوے ملین اختیارات سے تجاوز کا کیس ہے، چار سو تیس کنال جہاں بیگم اس کی سہیلی اورٹرسٹی کو فیوردی گئی۔
عظمی بخاری نے کہا کہ ملکی تاریخ میں بھٹو شہید جیسا لیڈر پھانسی لے گیا لیڈران جیلوں میں چلے گئے کیونکہ سیاسی جماعت تھی، نوازشریف کو اٹک قلعے میں بھیجا اورجعلی ہیلی کاپٹرکیس بنایا گیا تو کیا ہم نے نو مئی کیا۔ یہ جو دہشت گردی کو سپورٹ کرے سیاست کی آڑ میں یہ بھی دہشت گرد ہیں۔
انھوں نے کہا کہ جب لیڈرگھڑی چوری کرے گا تو ورکرنے جناح ہائوس سے ٹماٹراورآلو چوری کیے، ہم نے دہشت گردی غداری بغاوت کا پرچہ بھی بھگتا ہے، اعجاز چوہدری کی آڈیو میں آگ لگانے کی بات کی وہ پنجاب کے صدر رہے، یہ کہتے ہم نے نہیں فوج نے سب کچھ کیا تو سی سی ٹی وی فوٹیج موجود ہے صنم جاوید جناح ہائوس گالیاں دیتے ہوئے گئی، ان پر سیاسی نوعیت کا مقدمہ نہیں بنایا افسوس ہے نہ ملال نہ تکلیف نہ معذرت کےلئے تیار ہیں جو کچھ کیا اس پرشرمندہ ہیں۔
عظمی بخاری نے مزید کہا کہ سیاسی جماعت کی آڑ میں جو دہشت گردی کرے گا اسے کے ساتھ بھی دہشت گردوں والا سلوک ہوگا، نیازی کے لیے مٹن، دیسی مرغے پورے کا پورا امپورٹڈ چیزیں فریج ٹی وی بھی موجود ہیں، نوازشریف نے کہاکہ نیازی کو ایک کے بجائے دو اے سی لگوا دیں، آج اظہار ہمدردی کرنا چاہتی ہوں اپوزیشن ارکان کو معطل کرنا اچھا فیصلہ نہیں لیکن ہائوس کو چلانے کےلئے اپنا اختیار استعمال کیا۔ ہم نے اپوزیشن کو ٹریلر دکھایا ابھی فلم باقی ہے۔



















