کراچی میں ٹریفک پولیس کی غفلت شہریوں کی جان جانے کا سبب بننے لگی، گلشن اقبال نیپا پل کے قریب گذشتہ رات ٹینکر تلے کچل کر جاں بحق لڑکی ایلیاء میڈیکل کی طالبہ نکلی۔
عزیز بھٹی تھانے میں ٹینکرڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ حادثہ نیپا پل سے موسمیات کی جانب جاتے پیش آیا تھا۔ جاں بحق طالبہ ایس ایچ اومیرپورخاص ٹاؤن رمیزحیدر کی چھوٹی بہن ہے۔
مدعی کا کہنا ہے کہ میری بہن اور بھائی موٹرسائیکل پر گلستان جوہر جارہے تھے، نیپا پل سے موسمیات جاتے ہوئے ٹینکر نے پیچھے سے ٹکر ماری۔
مدعی مقدمہ کے متن کے مطابق بہن اور بھائی سڑک پر گرے تو ٹینکر نے بہن کا سر کچل دیا، میری بہن موقع پر ہی زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے دم توڑ گئی، حادثے میں میری بھائی کمیل کو بھی اندرونی و بیرونی چوٹیں آئی۔
متن میں کہا گیا کہ ایلیا تھرڈ ائیرمیں میڈیکل کی اسٹوڈنٹ بھائی آئی بی اے کا طالبعلم ہے، بہن سمارو عمرکوٹ سے پوزیشن ہولڈر ہے۔ ایلیا کا جنازہ اور تدفین سمارو میں ہی کردی گئی ہے، ٹینکرڈرائیور کو گرفتار کرکے اس کے خلاف کارروائی کی جائے۔



















