Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مالی سال 24-2023 کیلئے محصولات کا ہدف حاصل کر لیا گیا

ایف بی آر نے مالی سال 24-2023 کیلئے محصولات کا ہدف باآسانی حاصل کرلیا ہے۔

ایف بی آر کے مطابق رواں مالی سال کے ہدف 9252 ارب روپے کے مقابلے میں 9306 ارب جمع کیے، سالانہ ہدف سے 54 ارب روپے سے زائد جمع کیے گئے۔

ایف بی آر کا کہنا ہے کہ گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں محصولات کی وصولی میں 30 فیصد اضافہ، پچھلے سال کے 7164 ارب روپے کے مقابلے میں 2142 ارب روپے اور جون 2024 کے دوران 1183 ارب روپے جمع کیے گئے۔

ڈومیسٹک ٹیکسز میں37 فیصد، درآمدی ٹیکسز میں 18 فیصد اضافہ ہوا جبکہ ریونیو کلیکشن میں ڈومیسٹک ٹیکسز کا حصہ 65 فیصد رہا۔

انکم ٹیکس کی مد میں 4528 ارب روپے جمع کیے گئے، سیلز ٹیکس کی مد میں 3098 ارب روپے اور فیڈرل ایکسائزڈیوٹی کی مد میں576  ارب روپے جمع کیے گئے جبکہ کسٹمز ڈیوٹی کی مد میں 1104 ارب روپے کے محصولات جمع کیے گئے۔

ایف بی آر کا مزید کہنا تھا کہ اقتصادی ترقی کا تعلق محصولات جمع کرنے کے اہداف کے ساتھ ہے اور ایف بی آر کے افسران اور ملازمین تمام چیلنجز سے نمٹنے کیلئے پرعزم ہیں۔

متعلقہ خبریں