Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سندھ حکومت کا نوکریوں سے متعلق عدالتی فیصلے کو چیلنج نہ کرنے کا فیصلہ

کراچی: سندھ حکومت نے نوکریوں سے متعلق عدالتی فیصلے کو چیلنج نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

سندھ ہائی کورٹ کا نوکریوں سے متعلق حکم نامہ سامنے آنے کے بعد سندھ حکومت نے نظر ثانی اپیل دائر نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیر قانون سندھ ضیاء لنجار کا کہنا ہے کہ عدالتی حکم نامے کا مکمل احترام کرتے ہیں، سندھ حکومت عدالتی فیصلے پر عمل درآمد کرے گی۔

وزیر قانون سندھ ضیاء لنجار نے مزید کہا کہ عدالتی فیصلے کے خلاف عدالت سے رجوع نہیں کررہے۔

متعلقہ خبریں