بیرسٹرعقیل ملک کا کہنا ہے کہ سنی اتحاد کونسل کا مخصوص نشستیں مانگنا سمجھ سے بالاتر ہے، مخصوص نشستوں کا فیصلہ عدالت کرے گی۔
ترجمان قانونی اموربیرسٹرعقیل ملک نے نیوزکانفرنس کرتے یوئے کہا کہ سنی اتحاد کونسل نے مخصوص نشستوں کی فہرست جمع نہیں کرائی تھی، سنی اتحاد کےاپنے منشورمیں اقلیتی نمائندوں کا ذکرنہیں۔
بیرسٹرعقیل ملک نے کہا کہ سنی اتحادکونسل نے خود آزاد حیثیت سے الیکشن لڑا، مخصوص نشستوں کا فیصلہ عدالت کرے گی، سنی اتحاد کونسل نے اپنے پارٹی آئین میں بھی تبدیلی نہیں کی۔
ترجمان قانونی امورنے نیوزکانفرنس میں کہا کہ سنی اتحاد نے الیکشن کمیشن فیصلے کوپشاورہائیکورٹ میں چیلنج کیا، پشاورہائی کورٹ نے ان کی درخواست کو مسترد کردیا تھا۔
بیرسٹرعقیل ملک نے مزید کہا کہ سنی اتحاد کونسل کامخصوص نشستیں مانگنا سمجھ سے بالاترہے، ان مخصوص نشستوں کوخالی نہیں چھوڑاجاسکتا۔



















