دفترخاجہ کی جانب سے وضاحت دی گئی کہ پاکستان نے اپنی جیلوں میں موجود 254 بھارتی قیدیوں کی فہرست حوالےکی۔
پاکستان اوربھارت کے درمیان قیدیوں کی فہرستوں کے تبادلے کے حوالے سے ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ ایک دوسرے کی جیلوں میں موجود اپنے شہریوں کی فہرستوں کاتبادلہ کیا۔
ترجمان نے جاری بیان میں کہا کہ فہرستوں کاتبادلہ بیک وقت اسلام آباد اورنئی دہلی میں کیا گیا، پاکستان ،بھارت 2008 کے قونصلر رسائی معاہدے کے تحت فہرستوں کا تبادلہ کرتے ہیں۔
ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ یکم جنوری اوریکم جولائی کوقیدیوں کی فہرستوں کاتبادلہ کیاجاتا ہے، پاکستان نے اپنی جیلوں میں موجود 254 بھارتی قیدیوں کی فہرست حوالے کی۔
دفترخارجہ کی جانب سے ترجمان نے بتایا کہ بھارت کی جانب سے 452 پاکستانی شہریوں کی فہرست فراہم کی گئی، پاکستان نے سزائیں مکمل کرنے والے قیدیوں کی فوری وطن واپسی کا مطالبہ کیا۔



















