Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد محکمہ ریلوئے نے مال گاڑیوں اور کارگو کے کرایوں میں 3 فیصد اضافہ کردیا۔

محکمہ ریلوے کی جانب سے مال گاڑیوں اور کارگو کے کرایوں میں کیا گای اضافہ جولائی سے نافذالعمل ہو گا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہونے سے کرایوں میں اضافہ کیا گیا ہے ۔

محکمہ ریلوے کی جانب سے مال گاڑیوں اور کارگو کے کرایہ میں اضافے کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹی فکیشن میں کراچی، سکھر،ملتان، لاہور، راولپنڈی، کوئٹہ اور پشاور ڈویژن کے ڈٰی ایس کو کرایوں میں اضافے کی ہدایت کی گئی ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق اسٹیل کوائل،پیٹرولیم مصنوعات کے کرایوں میں اضافہ نہیں کیا گیا، جب کہ کرایوں میں اضافے کا ریٹ ٹیبل تمام اسٹیشن ماسٹرز کو جلد بھیج دیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں