Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عوامی نیشنل پارٹی کا ملک میں شفاف انتخابات کروانے کا مطالبہ

عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدرمیاں افتخارحسین نے پشاور میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ہماراخیال تھا،کہ شفاف انتخابات کےنتیجےمیں ملک کی سمت درست ہوجائےگی ، جس نے انتخابات جیتے،یاہارے دونوں تسلیم کرنےکے لیےتیارنہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم سمجھتےہیں،کہ ملک انتخابات کےنتیجےمیں مذید پیچھےکی طرف جارہاہے، 8 فروری کےانتخابات متنازعہ زدہ اوردھاندلی زدہ ہے، ہمارامطالبہ ہے،کہ اس مصیبت کوختم کرنےکےلیے نیا الیکشن کرائےجائے۔

میاں افتخار کا کہنا تھا کہ وفاقی بجٹ اصل میں بجٹ نہیں نئےٹیکسزکولانے کی ایک وجہ ہے، بجٹ سےپتہ چل گیا،کہ ملک مکمل طورپردیوالیہ ہوچکاہے، وزیراعظم اوروزیرخزانہ دونوں اعتراف کرچکےہیں،کہ یہ ہمارانہیں آئی ایم ایف کابجٹ ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ بجٹ کوآذادی کوغلامی میں تبدیل کرنےکی ایک کوشش ہے، سیاسی دباو کےنتیجےمیں ملکی سول اورسیکورٹی اداروں نے وضاحت کی،کہ یہ ماضی کی طرح اپریشن نہیں ہے، ہم نے جولائی کےمہینے میں اپریشن کےخلاف اولسی پاسون یعنی احتجاج کااعلان کیاتھا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سول اوراسٹیبلشمنٹ کےوضاحت کےبعد ہم 5جولائی کوہونےوالے احتجاج ملتوی کرتےہیں، عدمیں اگرکوئی دوبارہ اسی طرح حالت بنتےہیں،تو دوبارہ احتجاج کرینگے، اگرحکومت اپنی موقف سے پیچھےہٹ گئی،توپھر ہم بھرپوراوازاٹھائینگے۔

متعلقہ خبریں