Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سرمایہ کاروں کا پاکستان پر اعتماد بڑھ رہا ہے، علی پرویز ملک

وزیر مملکت برائے خزانہ علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ سرمایہ کاروں کا پاکستان پر اعتماد بڑھ رہا ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے خزانہ علی پرویز ملک کا کہنا تھا کہ ملکی معیشت درست سمت کی جانب گامزن ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کوریلیف کی فراہمی کے لیے اقدامات کررہے ہیں، اسٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے اور سرمایہ کاروں کا پاکستان پر اعتماد بڑھ رہا ہے۔

عوام کو ریلیف کی فراہمی کےلیےاقدامات کر رہے ہیں، سولر پینل اور پنشن سے متعلق وزیراعظم نے خصوصی اقدامات کیے ہیں۔

وزیر مملکت برائے خزانہ علی پرویز ملک نے مزید کہا کہ حکومتی اقدامات کے ثمرات عوام تک پہنچنا شروع ہو گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں