لاہور: جسٹس عالیہ نیلم کو چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ تعینات کرنے کی منظوری دے دی گئی۔
جوڈیشل کمیشن نے جسٹس عالیہ نیلم کی بطور چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ تعینات کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
جسٹس عالیہ نیلم لاہور ہائی کورٹ کی پہلی خاتون چیف جسٹس ہوں گی جب کہ جسٹس شفیع صدیقی کو چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ تعینات کرنے کی بھی منظوری دی گئی ہے۔
جوڈیشل کمیشن نے منظوری دیتے ہوئے معاملہ پارلیمانی کمیٹی کو بھجوادیا ہے۔
واضح رہے کہ چیئرمین جوڈیشل کمیشن جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں سندھ ہائی کورٹ اور لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹسز کی تعیناتی کے لیے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس سپریم کورٹ میں ہوا تھا۔



















