Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آذربائجان کے صدر الہام علیوف کا آئندہ ہفتے دورہ پاکستان کا امکان

سفارتی ذرائع کے مطابق آذربائیجان کے صدر الہام علیوف آئندہ ہفتے پاکستان کا دو روزہ سرکاری دورہ کریں گے۔

سفارتی ذرائع نے بتایا کہ آذربائیجان کے صدر رواں ماہ کی 11 اور 12 تاریخ کو پاکستان کا دورہ کریں گے جب کہ اعلیٰ سطح کا وفد بھی آذربایجان کے صدر کے ہمراہ ہوگا۔

سفارتی ذرائع کے مطابق آذربائجان کے صدر کو دورے کی دعوت وزیر اعظم شہباز شریف نے دورہ باکو کے دوران دی تھی۔

صدر الہام علیوف صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف سے بھی ملاقات کریں گے جب کہ اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان متعدد مفاہمت کی یاداشتوں پر دستخط متوقع ہیں۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ آذربائجان کے صدر کے دورے کے حوالے سے معاملات کو حتمی شکل دینے کے لیے آذربائیجان کے وزیر خارجہ جیہوں بیراموو نے مئی میں پاکستان کا دورہ کیا تھا۔

دورے میں متوقع مفاہمتی یاداشتوں اور معاہدوں کو حتمی شکل دینے کے لیے آذربائیجان کے نائب وزیر خارجہ پاکستان میں موجود ہیں، آذربائیجان کے نائب وزیر خارجہ سمیر شریفووف کل وطن واپس روانہ ہوں گے۔

سفارتی ذرائع نے کہا کہ دونوں ممالک میں باہمی ترجیحی تجارت کے معاہدے کے حوالے سے خاصی پیش رفت ہوچکی ہے، جلد ہی پاکستان آذربائیجان ترجیحی تجارت کے معاہدے پر دستخط متوقع ہیں۔

سفارتی ذرائع نے مزید بتایا کہ دونوں ممالک میں ترجیحی تجارتی معاہدے، بزنس ٹو بزنس، عوامی سطح کے روابط، سیاحت، آئی ٹی، تجارت اور سرمایہ کاری پر بات چیت ہوگی۔

سفارتی ذرائع کا کہنا تھا کہ صدر الہام علیوف کے دورہ پاکستان میں مختلف وزارتوں کی جانب سے آذربائیجان کو 2 سے 3 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کے مواقع پر پیشکش کی جائے گی۔

سفارتی ذرائع نے مزید کہا کہ گذشتہ برس 55 ہزار ہاکستانیوں نے آذربائیجان کا دورہ کیا تھا، دونوں ممالک میں سیاحت کے فروغ پر بھی دستیاب مواقع و وسائل مین بہتری پر کام جاری ہے۔

متعلقہ خبریں