لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے ایک بیان میں کہا کہ پنجاب حکومت نے کسی نئے گھر یا گاڑی کی منظوری نہیں دی۔
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا کہ مریم نواز کی پنجاب حکومت نے کسی نئے گھر یا گاڑیوں کی منظوری نہیں دی جب کہ یہ منظوری نگران حکومت کے دور میں ہوئی تھی۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ سابقہ نگران حکومت کے فیصلے کے تحت افسران کو گھر ملے جب کہ مریم نواز کی حکومت کسی افسر کو گھر یا گاڑیاں نہیں دے رہی۔
وزیر اطلاعات پنجاب کہتی ہیں کہ اس منصوبے کی ٹوٹل لاگت 1644 ملین اور اخراجات 501 ملین ہیں، مالی سال 2024-25 کے بجٹ میں اس کے لیے صرف 20 کروڑ روپے رکھے گئے تھے۔



















