پاکستان، ترکیہ اور آذر بائیجان سہ فریقی سربراہی سمٹ کا افتتاحی اجلاس منعقد کیا گیا۔
سہ فریقی سربراہی سمٹ کے افتتاحی اجلاس میں وزیراعظم شہبازشریف، آذربائیجان کے صدر الہام حیدر علیف اور ترک صدررجب طیب اردوان نے شرکت کی۔
وزیراعظم شہبازشریف نے سہ فریقی سمٹ کےافتتاحی اجلاس کے انعقاد کا خیر مقدم کیا۔
اجلاس کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تینوں ممالک باہمی دلچسپی کےمعاملات پر یکساں نکتہ نظر رکھتے ہیں۔
اجلاس میں سہ فریقی اقتصادی،تجارتی تعاون کی مضبوطی کے لیے میکنزم قائم کرنے کی تجویز دی گئی۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ آذربائیجان اور ترکیہ کےساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، تعلقات ثقافتی اور تاریخی رشتوں کےساتھ باہمی احترام پر مبنی ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے باکو وزرائے خارجہ کے پہلے اجلاس کے بعد سہ فریقی تعاون کو سراہا اور تعاون کو کثیر جہتی بنانے کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے تینوں ممالک کے درمیان اقتصادی، توانائی، سیاحت، تعلیمی اور ٹیکنالوجی میں شراکت داری پر زور دیا۔



















