سندھ ہائی کورٹ نے حکم دیا ہے کہ شوہر سے ملنے والے تحائف پر علیحدگی کے بعد بھی بیوی کا حق ہوتاہے، لہذا شوہر اپنی بیوی سے وہ تحائف واپس طلب نہیں کرسکتا کیوں کہ وہ تحائف بیوی کی ذاتی ملکیت ہوتے ہیں۔
سندھ ہائی کورٹ نے شادی کے وقت یا علیحدگی سے پہلے بیوی کو دیے گئے تحائف کی واپسی سے متعلق اپیل پر فیصلہ جاری کردیا۔
عدالت نے اپنے جاری فیصلے میں قرار دیا کہ علیحدگی سے قبل بیوی کو دیے گئے تحائف واپس نہیں لیے جاسکتے ہیں، شوہر سے ملنے والے تحائف پر علیحدگی کے بعد بھی بیوی کا حق ہوتا ہے،
ماتحت عدالت نے 2015 میں فیملی کیس میں جہیز کے سامان کی واپسی، دوران عدت بیوی کے اخراجات اور بعد میں بچے کے اخراجات ادا کرنے کا حکم دیا تھا جس کے خلاف شہری نے اپیل کی تھی۔
اپیل کنندہ نے مؤقف اپنایا تھا کہ ماتحت عدالت میں جہیز کے سامان کی فہرست نہیں دی گئی تھی، ماتحت عدالت کا فیصلہ قانون کے مطابق نہیں ہے۔



















