مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی میں پنجاب میں طے شدہ فارمولے سے متعلق اہم انکشافات سامنے آیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے پنجاب میں پیپلز پارٹی کواسپیس دے دی، جنوبی پنجاب کے زیادہ تراضلاع میں اختیارات پیپلزپارٹی کے حوالے کردیے گئے ہیں۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ جنوبی پنجاب کے زیادہ تراضلاع میں تقرروتبالوں کا اختیارپیپلز پارٹی کے حوالے کردیا گیا ہے اور ضلع ملتان میں انتظامی اختیارات گیلانی خاندان کے حوالے کردیے گئے ہیں۔
اس کے علاوہ ضلع مظفرگڑھ میں اختیارات نوابزادہ افتخاراحمد خان، راجن پور،وہاڑی،لیہ،رحیم یارخان میں انتظامی اختیارات بھی پیپلزپارٹی کو سونپ دیے گئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملتان میں ضلعی ترقیاتی کمیٹی علی موسیٰ گیلانی کےحوالےکردی جائےگی، ملتان میں 14نیم خودمختاراداروں کےچیئرمین گیلانی خاندان تعینات کریں گے۔



















