دھڑابندیوں کے شکارڈیلرزاورپٹرولیم ڈویژن حکام کے درمیان مذاکرات تاحال کسی نتیجے تک نہیں پہنچے ہیں۔
ذرائع کے مطابق پٹرولیم ڈویژن حکام کے ساتھ مذاکرات میں پیٹرولیم اورایف بی آرحکام کے ساتھ بات چیت ہوئی، اجلاس میں پٹرولیم ڈیلرزایسوسی ایشن کےمطالبات پرغور کیا گیا۔
ڈیلرزایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ مطالبات کی منظوری کے حوالے سے کوئی جواب نہیں دیا گیا۔ اس حوالے سے ایک گروپ نے موقف اختیار کیا کہ مطالبات کی عدم منظوری کی صورت میں کل ہڑتال ہوگی۔
صدر پیٹرولیم ڈیلرزایسوسی ایشن عبدالسمیع خان نے کہا ہے کہ کل صبح 6 بجے سے پیٹرول پمپس بند کردیے جائیں گے، کل لازمی ہڑتال ہوگی، ہم نے ہڑتال کا اعلان کردیا تو شک کی گنجائش نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم میں کوئی دھڑابندی نہیں، حکومت نے کوئی تنظیم کھڑی کردی تواس کا علم نہیں، جب تک حکومت ایڈوانس ٹرن اوور ٹیکس واپس نہیں لیتی کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے۔
پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے بتایا کہ یہ ہڑتال صفر اشاریہ 5 فیصد ایڈوانس ٹرن اوور ٹیکس کے نفاذ کے خلاف کی جا رہی ہے، جس کے لیےبدھ کو حکومت پیٹرولیم ڈیلرز کے درمیان منعقدہ مذاکرات ناکام ہوگئے تھے۔



















