پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسویسی ایشن کا ہنگامی اجلاس آج شام 6 بجے طلب کیا گیا ہے۔
پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسویسی ایشن کا ہنگامی اجلاس آج شام 6 بجے شروع ہوگا جس میں ڈیلرز کے اگلے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔
چیئرمین پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسویسی ایشن عبد السمیع خان کا کہنا ہے کہ ڈٰیلرز اگلے لائحہ عمل کا اعلان آج شام کو کریں گے۔
عبد السمیع خان نے کہا کہ پیٹرول پمپ کی ہڑتال ایک روز کی ہوگی یا اس کو مزید بڑھانا ہے اس کا فیصلہ اجلاس میں ہوگا۔
چیئرمین پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسویسی کہتے ہیں کہ اجلاس کے بعد آگاہ کریں گے کہ پیٹرول پمپس کب کھلیں گے، حکومت اور انتظامیہ کی جانب سے کوئی مذاکرت نہیں ہوئے ہیں
عبد السمیع خان کے مطابق کراچی میں 525 سے زائد پیٹرول پمپس ہیں جن میں سے 20 کے قریب پمپس کمپنی آپریٹڈ ہیں جب کہ 30 سے 35 کمپنیوں نے اپنے ڈٰیلرز کو دیے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ شہر میں ڈیلرز کے پمپس بند ہیں، صرف کمپنی آپریٹڈ یا کمپنیوں کے اپنے ڈیلرز کے پیٹرول پمپ کھلے ہیں۔



















